پاک ،افغان سرحدی امورپراعلیٰ سطح کا اجلاس کل کابل میں ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:پاک ،افغان سرحدی امورپراعلیٰ سطح کا اجلاس کل کابل میں ہوگا ۔ مشترکہ سرحدی تکنیکی ورکنگ گروپ کوعملی شکل دینے کیلئے مشاورت کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق، پاک ، افغان سرحدی امور پر اعلی سطح کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا کریں گے ۔ وفد میں وزارت خارجہ، داخلہ، دفاع سمیت دیگر وزارتوں اور اداروں کے حکام شامل ہوں گے ۔
دونوں ممالک مشترکہ سرحدی تکنیکی ورکنگ گروپ کوعملی شکل دینے کیلئے مشاورت کریں گے ۔ پاکستان یکم جون سے نیا سرحدی میکانزم نافذ کرچکا ہے ۔
سرحد عبورکرنے والے ہرافغان باشندے کیلئے قانونی سفری دستاویزات لازمی ہیں ۔ افغان باشندوں کی آڑمیں دہشتگرد عناصرکی آمد کے خدشات کے پیش نظراقدامات کیے گئے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔