سپربک کے ذریعے اینڈرائیڈ کو لیپ ٹاپ بنائیں

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2016 03:09pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اینڈرائیڈ کو لیپ ٹاپ میں تبدیل کر نے کی سپر بک متعارف کرادی گئی  ۔اب آپ اسمارٹ فون لیپ ٹاپ کی طرز پر بھی استعمال کرسکیں گے ۔اینڈرومیم کی جانب سے تیارکردہ سپر بک نامی لیپ ٹاپ ڈاک جوکہ اینڈرائیڈ میں استعمال کیا جاسکتاہے آپکے فون کو اس قابل بنادیتا کہ آپ اس کو لیپ ٹاپ کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ ڈیوائس آپکے اسمارٹ فون کو ڈیسک ٹاپ کا ماحول مہیا کرتی ہے تاہم اس کو ڈمب ٹرمنل قرار دیا جاسکتا ہے جس کے ساتھ کیبورڈ، بیٹری ،ٹریک پیڈ اور ڈسپلے ہے تاہم یہ نوٹ بک بغیر پروسیر کے ہے جوکہ اینڈرائیڈ سے منسلک ہونے کے بعد لیپ ٹاپ کی طرز پر آپکے فون کو کمپیوٹر  میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اینڈرومیم نامی کمپنی کی جانب سے کک اسٹارٹر پر جاری کردہ یہ جدید ڈیوائس اینڈریو جیانگ اور انکی ٹیم نے بنائی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس سپر بک کے ذریعے یوزر ہر وہ کام کرسکتا ہے جو کہ وہ ایک لیپ ٹاپ پر سرانجام دیتا ہے۔ ڈیسک ٹاپ طرز کی بروزنگ سے لیکر آفس اپلیکیشن،پروگرامنگ اور دیگر ضروری کام اسکے ذریعے باآسانی سرانجام دیئے جاسکتے ہیں۔

۔