4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان ہوگیا
سندھ حکومت نے 4 اگست کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تعلمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست 2026 بروز منگل 20 صفر 1148 ہجری کو صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے جب کہ سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز بھی بند رہیں گے، اس فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت ہر سال چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرتی ہے، اس سال بھی 4 اگست تعطیل کے اعلان کے بعد طلبہ، والدین اور اساتذہ کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کر سکیں۔
واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات مکمل ہونے کے بعد 3 اگست 2026 سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل رہے ہیں۔













