اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
اضافے کے بعد ماہ اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت کتنی ہوگئی؟
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے سے بڑھا کر 254 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اس اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر 152 روپے مہنگا ہوگیا ہے جب کہ اب گھریلو سلنڈر 2849 روپے کے بجائے 3001 روپے میں دستیاب ہوگا۔
اسی طرح کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 585 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت 10961 روپے سے بڑھا کر 11546 روپے ہو گئی ہے، اس فیصلے کا اطلاق ماہِ اگست 2026 سے ہوگا۔
مقبول ترین
















