لاڑکانہ:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اینٹی کار لفٹنگ سیل کا اہلکار جاں بحق
فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے - فائل فوٹولاڑکانہ :لاڑکانہ کے علاقے یار محمد خان کالونی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اینٹی کارلفٹنگ سیل کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،اتوار کے روزمقتول پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کے لیے اپنے گھر سے نکلا،اچانک یار محمد کالونی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بدرالدین پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے پولیس اہلکار بدرالدین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،مقتول پولیس اہلکار کا تعلق اینٹی کار لفٹنگ سیل سے تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،چند روز قبل آپریشن میں ڈاکو راشد جونیجو کو ہلاک کردیا گیا تھااور مقتول اہلکار بدرالدین بھی اسی ٹیم کا حصہ تھا، جس کو آج ڈاکوؤں نے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا،پولیس نے قاتل ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔