کراچی:گل پلازہ میں لگنےوالی آگ پر قابوپالیا گیا
فائل فوٹوکراچی:کراچی ایم اے جناح روڈ پرواقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔فائربریگیڈکی 10 گاڑیوں نے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیا۔
صدرکےعلاقے ایم اے جناح روڈ پرواقع گل پلازہ میں کے الیکٹرک عملہ پی ایم ٹی پرکام کررہا تھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کی اطلاع فائربریگیڈکی 2گاڑیوں موقع پرپہنچی اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔آگ کی شدت کے پیش نظرجلد ہی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔آتشزدگی سے پہلی منزل پرموجود دکانوں کونقصان پہنچا دکانیں بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیربلدیات جام خان شورونے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اورتمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
ادھروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی واقعے کانوٹس لیتے ہوئےکمشنرکراچی سے رپورٹ طلب کرلی ریسکیو آپریشن کے دوران ایک شخص شیشہ لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرکے فوری آگاہ کیا جائے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔