کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں،انور ظہیر جمالی

شائع 08 اگست 2016 10:16am

حکومتیں کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں،انور ظہیر جمالی/فائل فوٹو حکومتیں کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں،انور ظہیر جمالی/فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں کوئٹہ دھماکےمیں ملوث عناصرکوانصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔

 جبکہ  پاکستان بارکونسل نے  ملک بھرمیں کل ہڑتال کی کال دے دی ہے  اورسپریم کورٹ بار نے سات روزہ سوگ کا اعلان کردیا  ۔

چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کوئٹہ ہائیکورٹ بارکے صدرکے قتل اورسول اسپتال میں بم دھماکے کی شدید الفاظ مذمت  کی ۔

 چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا کہناتھاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں ملوث عناصرکوجلد ازجلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔

 بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتربنائی جائے ، جبکہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے سات روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتیں واقعے میں ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔

صدرسپریم کورٹ بار علی ظفرکہتے ہیں دہشت گردی نے کئی گھروں کے روشن چراغ بجھا دیئے ،بلال انورکاسی کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ۔

علی ظفرکا کہنا تھاکہ آج نیوزکے جواں سال کیمرہ مین شہزاد کی شہادت نے دل اوردکھی کردیا ، ادھرپاکستان بارکونسل نے کل ملک بھرمیں وکلاء ہڑتال جبکہ ایک ہفتہ کے سوگ کا اعلان کیا ہے،اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔