کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں،انور ظہیر جمالی
حکومتیں کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں،انور ظہیر جمالی/فائل فوٹواسلام آباد:چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں کوئٹہ دھماکےمیں ملوث عناصرکوانصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔
جبکہ پاکستان بارکونسل نے ملک بھرمیں کل ہڑتال کی کال دے دی ہے اورسپریم کورٹ بار نے سات روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔
چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کوئٹہ ہائیکورٹ بارکے صدرکے قتل اورسول اسپتال میں بم دھماکے کی شدید الفاظ مذمت کی ۔
چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا کہناتھاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں ملوث عناصرکوجلد ازجلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔
بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتربنائی جائے ، جبکہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے سات روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتیں واقعے میں ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔
صدرسپریم کورٹ بار علی ظفرکہتے ہیں دہشت گردی نے کئی گھروں کے روشن چراغ بجھا دیئے ،بلال انورکاسی کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ۔
علی ظفرکا کہنا تھاکہ آج نیوزکے جواں سال کیمرہ مین شہزاد کی شہادت نے دل اوردکھی کردیا ، ادھرپاکستان بارکونسل نے کل ملک بھرمیں وکلاء ہڑتال جبکہ ایک ہفتہ کے سوگ کا اعلان کیا ہے،اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔