کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ایم کیوایم کے5 دفاتر مسمار
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ایم کیوایم کے 5 دفاتر کو مسمار کر دیا گیا، گرائے گئے دفاتر کی تعداد 116ہوگئی۔
کراچی میں ایم کیوایم کے غیرقانونی دفاترگرانے کا سلسلہ جاری ہے،رات گئے رینجرز،پولیس اور کے ڈی اے نے پاک کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم کے 5 دفاتر کو مسمارکردیا۔
پولیس کے مطابق مسمار کیے گئے دفاتر میں سیکٹر آفس اور چار یونٹ آفس شامل ہیں، گرائے گئے دفاتر پارک، سرکاری اراضی اورقبضے کی زمین پر قائم تھےایم کیوایم کےگرائےجانےوالےدفاترکی تعداد 116 ہوگئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔