ڈی آئی خان،ٹانک:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2016 07:42am
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد - فائل فوٹو ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد - فائل فوٹو

ڈی آئی خان،ٹانک:ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سرحدی علاقے کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسزذرائع کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل  خان اور ٹانک کے سرحدی علاقے کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی فورسز اہلکار زخمی ہو گیا ۔

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا  ۔