اکبربگٹی قتل کیس:مشرف کی حاضری کیلئےاخبارات میں اشتہاردینےکاحکم
فائل فوٹوکوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ نے اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضر ہونے کےلئے اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینج نے اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کی،سابق وزیرداخلہ آفتاب شیر پاؤ اور سیکرٹری داخلہ شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،جبکہ پرویز مشرف کے وکیل اخترشاہ کسی کی پیروی کےلئے پیش ہوئے۔
پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس پر بحث نہیں کرسکتا،پرویز مشرف طبعیت کی ناسازی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔
عدالت نے کیس کی سماعت اکتوبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز مشرف کی حاضری کےلئے اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیدیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔