خیبر پختونخوا:پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری
مہم کے دوران 66 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے - فائل فوٹوپشاور :پشاور سمیت خیبر پختونخوا ،فاٹا اور ایف آر میں 3روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے ۔
ایمر جنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو کے کوارڈینٹر کے مطابق، پشاور سمیت صوبہ بھر، فاٹا اور ایف آر علاقوں میں 3 روزہ انسداد پولیومہم آج دوسرے روز بھی جاری رہے گی ۔
https://youtu.be/-oyIHqGM14o
تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 66 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم میں 27 ہزار 88 پولیو رضا کار ٹیمیں اور 4 ہزار 240 ایریا انچارج حصہ لے رہے ہیں ۔
پو لیو رضا کا ر ٹیموں میں 16 ہزار 749 موبائل ، 1564 فکسڈ ، 875 ٹرانزٹ اور 132 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پولیو رضا کار ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے صو بہ بھر میں 23 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
شہر بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر قائم پولیس چیک پوسٹوں پرسکیورٹی کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔