سندھ حکومت 800میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتی ہے، مراد علی شاہ
وفاق ٹیرف کا مسئلہ حل کردے تو بجلی فراہم کرسکتے ہیں،وزیراعلی سندھ - فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ حکومت 800میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتی ہے،وفاق اگر ٹیرف کا مسئلہ حل کردے تو بجلی فراہم کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے لوڈشیڈنگ اورزائد بلنگ پرکے الیکٹرک کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔۔
سندھ اسمبلی میں خرم شیرزمان نے کےالیکٹرک کے خلاف مذمتی قراردادجمع کرائی۔
قرارداد میں کے الیکٹرک کے خلاف سندھ حکومت کوایکشن لینے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت،نیپرااور نیب سے رجوع کرنےکا بھی مطالبہ کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ مراد علیٰ شاہ نے ایوان کوآگاہ کیا کراچی میں توانائی بحران پرسنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت 100میگاواٹ بجلی پیداکرکے کے الیکٹرک کوفراہم کرے گی ۔
وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ اکتوبرتک بجلی پلانٹ لگانے کی اجازت دیدیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لاکھڑا،نوری آباد میں پلانٹ لگاناچاہتی ہے، جھمپیراور گھارو کےمنصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ تھر میں کوئلے سے بجلی کے منصوبے پرایٹمی سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مند کام کررہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔