پاک روس افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں جاری

شائع 28 ستمبر 2016 06:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں کامیابی کیساتھ جاری ہیں۔

 کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشقوں کا معائنہ کیاجنگی مشقیں 10اکتوبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کی افواہیں پروپیگنڈا ثابت ہوئیں اور روسی افواج مشترکہ مشقوں کیلئے پاکستان پہنچیں۔

روس اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقیں 24 ستمبر سے کامیابی سے جاری ہیں جو 10 اکتوبر کو مکمل ہوں گی۔

ان مشقوں میں دونوں ممالک کے 200فوجی 2علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشقوں کا معائنہ کیا اور ان مشقوں میں شریک فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔