پاناما پیپرز:پی ٹی آئی کے سینیٹر کوتحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت
فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاناماپیپرزکے معاملے پرتحریک انصاف کے سینیٹرلیاقت ترکئی کوتحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے سینیٹرلیاقت ترکئی کے خلاف اے این پی کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کی۔
لیاقت ترکئی کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل نے کوئی چیزنہیں چھپائی۔
جس پرچیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ آپ کو جواب جمع کرانے کا کہا گیا تھا وہ کہاں ہے۔ بشرٰی گوہرنے کہا کہ انہوں نے دستاویزات جمع کرادی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹرلیاقت ترکئی کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔