عمران خان آج لاہور میں استقبالہ کیمپس کا دورہ کریں گے
رائیونڈ مارچ کی آگاہی مہم کا آغاز شام 4بجے سبزی منڈی بادامی باغ سے ہوگا - فائل فوٹولاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور میں رائیونڈ مارچ کیلئے قائم کئے گئے استقبالہ کیمپس کا دورہ کریں گے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ،رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے عمران خان آج لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گےاور مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔
رائیونڈ مارچ کی آگاہی مہم کا آغاز شام 4بجے سبزی منڈی بادامی باغ سے ہوگا۔
جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف بھاٹی گیٹ5بجے ناصر باغ,بابو صابو اور 6بجے اچھرہ کے مکینوں سے خطاب کریں گے۔
کپتان ساڑھے 6بجے جی ٹی روڈ،7بجے مغلپورہ، اور غازی چوک کے بعد لبرٹی چوک پہنچیں گےجبکہ مہم کا اختتام واپڈا ٹاون میں ہوگا۔
جہاں عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے اور مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گےجبکہ مہم سے قبل دوپہر 2 بجے عمران خان حلقہ این اے 127میں مارچ کے حوالے سے ایک اہم پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔