سندھ آرمز ترمیمی بل کی متفقہ طور پر منظوری

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2016 09:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ اسمبلی نے سندھ آرمزترمیمی بل کی متفقہ طورپرمنظوری دے دی۔

اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی رکن خرم شیرزمان نے غیرقانونی ہتھیاروں سے متعلق تحریک التواء پیش کی۔

تحریک پر تقریر کرنے کی اجازت نہ ملنے پرخرم شیرزماں اسپیکر آغاسراج درانی سے الجھ پڑے۔

خرم شیرزماں کا کہناتھا کہ جب بھی حکومت کی کرپشن یا کسی بنیادی مسئلہ پر بات کی جاتی ہے تو اسپیکر صاحب رول بتانا شروع کردیتے ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے تو سنی جائے گی، خرم شیرزماں کو سیکھنے کے لئے ابھی وقت لگے گا۔

سندھ اسمبلی میں ایم آر ڈی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرارداد لائی گئی جسے کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین اویس قادر شاہ  نے ایوان میں سندھ آرمز ایکٹ پررپورٹ پیش کی۔

 جس کے  بعد وزیرپارلیمانی امور نثارکھوڑ نے سندھ آرمزایکٹ ترمیمی بل 2016 ایوان میں پیش کیاجسے متفقہ طورپر منظورکرلیاگیا ۔