مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کااظہار
File Photoاسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کردیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں خطے کی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی ملک ختم نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی دفاع کیلئے مسلح افواج اور عوام کا پختہ عزم ہے۔اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔