بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،1 جوان شہید
فائل فوٹومظفر آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پونچھ بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،بھارتی فوج نے جمعرات کی صبح تقریباً 5 بجے کے قریب پونچھ میں بٹل سیکٹرپرناترلچھیال گاؤں اوراس کے ملحقہ علاقوں کونشانہ بنایا۔
پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی،تاہم بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ابھی تک جاری ہے،کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے حوالدارجمعہ خان شہیدہوگئے جبکہ سپاہی فدا محمد شدید زخمی ہوگئے ۔
واضح رہے کہ آئے روز بھارتی فائرنگ سےا سکولوں میں جانے والے بچے شدید اضطراب کا شکارہیں،تاہم لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے عوام بھارتی فوج کی فائرنگ سے اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔