کراچی:رینجرز سے مقابلہ،2 ’دہشت گرد ‘ہلاک

شائع 29 ستمبر 2016 06:00am
 ہلاک دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وارعزیربلوچ گروپ سے تھا - فائل فوٹو ہلاک دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وارعزیربلوچ گروپ سے تھا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے لیاری سنگولین اور چاکی واڑہ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔

رات گئے سندھ رینجرز نے کراچی میں لیاری کے علاقے سنگولین اور چاکی واڑہ میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

دہشت گردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعیم لاہوتی اور ذیشان گنٹھ کے نام سے ہوئی۔

دہشت گرد نعیم لاہوتی کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وارعزیربلوچ گروپ سے تھا۔