لاہور:کسان اتحاد کادھرنا ختم کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2016 06:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں کسان اتحاد نے چیئرنگ کراس پرجاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

رات گئے لاہور میں کسان اتحاد اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،جس کے بعد کسان اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

 کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، کسان رہنما آج شام 6 بجے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

 جس میں مطالبات کی منظوری کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 واضح رہے کہ کسانوں نے جی ایس ٹی کے خاتمے،زرعی ٹیوب ویل کیلئے سستی بجلی اور ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف لاہور کے چیئرنگ کراس پر 2 رزو سے دھرنا دے رکھا تھادھرنے کےباعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔