بلوچستان اورکشمیرمیں کوئی موازنہ نہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

شائع 29 ستمبر 2016 06:10am
براہمداغ بگٹی کوعوامی نمائندہ قرارنہیں دیا جاسکتا،ثناء اللہ - فائل فوٹو براہمداغ بگٹی کوعوامی نمائندہ قرارنہیں دیا جاسکتا،ثناء اللہ زہری - فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کہتے ہیں بلوچستان اورکشمیرمیں کوئی موازنہ نہیں،براہمداغ بگٹی جیسے بھارتی ایجنٹ کوعوامی نمائندہ قرارنہیں دیا جاسکتا۔

اسلام آباد کامسیٹس یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری  کا کہنا ہے کہ ہمارے معاملات میں بھارتی مداخلت کا کوئی جوازنہیں جبکہ بلوچستان میں پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن سے صورتحال بدل دی ہے۔

پوری قوم سیکیورٹی فورسزکی کارکردگی پرفخرکرتی ہے،بھارت بلوچستان میں مداخلت سے بازآجائے،ہمارے معاملات میں انکی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔

بلوچستان میں ان کا کوئی ساتھ نہیں دے گا،بھارت بلوچستان کواستعمال کرنے کی کوشش ترک کردے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادرکی ترقی پورے ملک خصوصاً بلوچستان کی تقدیر بدل دے گی۔