ایل او سی پر کشیدہ صورتحال، سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
File Photoوزیراعظم نواز شریف نے سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔ کنڑول لائن پر کشیدہ صورتحال کے بعد یہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چاروں وزارئے اعلیٰ کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج کے پشت پر کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی بہترین فورسز میں شمار ہوتی ہے ۔
اس سے قبل ایل او سی پر فائرنگ سے دو جوان شہید ہوگئے تھے تاہم بھارت نے اس کارروائی کو سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا تھا جس کو آئی ایس پی آر نے سختی سے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایل او سی پر سیز فائرکی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔