گوجرانوالہ:پولیس نےاسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑلی، 3ملزمان گرفتار

شائع 19 اکتوبر 2016 06:30am
پکڑے جانے والے اسلحہ میں 41رائفلز، 30پسٹلز اور 30ہزار گولیاں شامل ہیں - فائل فوٹو پکڑے جانے والے اسلحہ میں 41رائفلز، 30پسٹلز اور 30ہزار گولیاں شامل ہیں - فائل فوٹو

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں پولیس نے  اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑلی۔ اسلحہ اسمگل کرنے والے 2بھائیوں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ،خفیہ اطلاع پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب کارروائی کی گئی جہاں گاڑی میں موجود 3افراد کو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

 پولیس کے مطابق ،پکڑے جانے والے اسلحہ میں 41رائفلز، 30پسٹلز اور 30ہزار گولیاں شامل ہیں۔گرفتار تینوں ملزمان کا  درہ آدم خیل سے ہے۔