پاکستان ،چین کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2016 09:08am

وزیراعظم سے بینک آف چائنہ کے چیئرمین تیان گوؤلی کی ملاقات - فائل فوٹو

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین تیان گوؤلی نے ملاقات کی ۔

جس میں دونوں ممالک کے اقتصادی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبے پر بھی گفتگو کی ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین  صدابہار دوستی اصولوں اور باہمی مفاد پر مبنی ہے ۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری منصوبہ دونوں ممالک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو اس خطے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا ۔ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بینکنگ سسٹم نے بہترین منافع کمایا ہے، گزشتہ 5 سالوں میں بینکنگ نظام میں ترقی کی شرح سب سے بلند رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں بینکنگ کے شعبے میں دلچپسی رکھتے ہیں ۔

 اس موقع پر بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔