وزیراعظم نے چوری نہیں کی تو تلاشی سے کیوں ڈرتے ہیں،عمران خان

شائع 19 اکتوبر 2016 08:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے چوری نہیں کی تو پھر تلاشی سے کیوں ڈرتے ہیں۔

بنی گالا سے ملتان روانگی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے سردار نواز شریف ہیں،کرپشن سے نجات پانے کیلئے نواز شریف سے نجات ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف یاد رکھیں فیتے کاٹنےسے لوگ پاناما پیپرز کو نہیں بھولتے۔

https://youtu.be/3taECH_-iCo

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں وزیراعظم عوام کو جواب دہ ہوتا ہے،آزاد اورسوشل میڈیا کےباعث لوگوں میں شعورآیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اس سوال کے جواب میں کہ 30اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے آپ کو طلب کرلیا۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کرنےوالوں کے خلاف آج تک کچھ نہ کرسکا،  الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے ساتھ مل کر2013کا الیکشن لڑا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام میرے ساتھ ہیں اور 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر جمع ہوگا۔