دو نومبر کو بہت بڑا فیصلہ ہونے جا رہا ہے،عمران خان

شائع 19 اکتوبر 2016 05:10pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

 

ملتان:عمران خان کہتے ہیں دو نومبر کو بہت بڑا فیصلہ ہونے جا رہا ہے ۔ نواز شریف کے پاس دو راستے ہیں، تلاشی دیں یا استعفیٰ۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس اب دو راستے بچے ہیں یا تو وہ تلاشی دیں یا استعفیٰ، دو نومبر کو بہت بڑا فیصلہ ہونے جا رہا ہے،روکا گیا تو بہت برا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بادشاہت میں پاکستان ڈوب رہا ہے ۔ زرداری،نواز شریف اور ایم کیو ایم بانی کا ملک پاکستان نہیں۔

ورکر کنونشن سے قبل انہوں نے ملتان بار میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کی اورکہا کہ حکمران وہ پراجیکٹ بناتے ہیں جس میں کمیشن ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہی کرپشن میں ملوث ہو تو اداروں کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے،مجھے نظر آ رہا ہے کہ جیت ہماری ہو گی۔