حیدرآباد:مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ٹارگٹ کلر ہلاک

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2016 06:34am
ہلاک ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا - فائل فوٹو ہلاک ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا - فائل فوٹو

حیدرآباد:حیدرآباد  کے علاقے  حسین آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ،حیدرآباد میں بچاؤ بند کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 3 ٹارگٹ کلرمارے گئے۔

ہلاک ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک ملزمان قتل اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ان کی  شناخت عرفان،ہمایوں اور نجیب اکبر کے نام سے ہوگئی۔