حیدرآباد:مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ٹارگٹ کلر ہلاک
ہلاک ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا - فائل فوٹوحیدرآباد:حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ،حیدرآباد میں بچاؤ بند کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 3 ٹارگٹ کلرمارے گئے۔
ہلاک ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک ملزمان قتل اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ان کی شناخت عرفان،ہمایوں اور نجیب اکبر کے نام سے ہوگئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔