بھارتی فوج کی بٹل اورمدارپورسیکٹر پر فائرنگ، 2شہری زخمی
پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا گیا - فائل فوٹوراولپنڈی:بھارتی فوج کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔کنٹرول لائن پربٹل اورمدارپور سیکٹرپر فائرنگ کردی اورعام آبادی کو نشانہ بنایا ،2پاکستانی شہری زخمی ہوگئے ۔
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرایک بارپھرسیز فائرکی خلاف ورزی کی گئی۔ بٹل اورمدارپورسیکٹرپر فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فوج نے ہلکے اوربھاری ہتھیاروں کا استعمال کرکے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ۔ بھارتی فورسزکی فائرنگ اورگولہ باری سے مکانات کونقصان پہنچا اور عام شہری نشانہ بنے ۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا گیا ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔