بھارتی فوج کی بٹل اورمدارپورسیکٹر پر فائرنگ، 2شہری زخمی

شائع 06 نومبر 2016 07:50am
پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا گیا - فائل فوٹو پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا گیا - فائل فوٹو

راولپنڈی:بھارتی فوج کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔کنٹرول لائن پربٹل اورمدارپور سیکٹرپر فائرنگ کردی اورعام آبادی کو نشانہ بنایا ،2پاکستانی شہری زخمی ہوگئے ۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرایک بارپھرسیز فائرکی خلاف ورزی کی گئی۔ بٹل اورمدارپورسیکٹرپر فائرنگ کی گئی۔

بھارتی فوج نے ہلکے اوربھاری ہتھیاروں کا استعمال کرکے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ۔ بھارتی فورسزکی فائرنگ اورگولہ باری سے مکانات کونقصان پہنچا اور عام شہری نشانہ بنے ۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا گیا ۔