وزیراعلیٰ سندھ کی شاہ نورانی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2016 09:52am
- فائل فوٹو  فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہ نورانی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سانحہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سول اسپتال پہنچے،جہاں انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔

میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بہت بڑا سانحہ ہوگیا ہے،دہشت گردوں نے بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا ہے۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 36 لاشیں لائی گئیں،جن میں سے 32 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہےجبکہ 40 زخمیوں میں سے 16 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے،جن میں 4 سے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔