کپل شرما کی زندگی کے ان کہے راز

شائع 06 مارچ 2017 07:24am

kapil

ممبئی:حال ہی میں والد کے عہدے پر فائز ہوئے بھارت کے مشہور ہدایت کار اور میز بان کرن جوہر نے اپنے مقبول پروگرام 'کافی ود کرن'میں بھارتی  شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کو مدعو کیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی نونک جھونک اور مزاحیہ باتوں نے شائقین کو بیحد لطف اندوز کیا ،شو کے دوران کپل نے اپنی زندگی کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا یا ،ایک موقع پر کپل کا کہنا تھا کہ جب مجھے آپ کے شو میں شرکت کا دعوت نامہ آیا تو مجھے لگا کوئی میرے ساتھ مذاق کرہا ہے بھلا کرن جو ہر مجھے کیوں اپنے شو میں بلائیں گے۔

کرن کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ کو دیپیکا پڈوکون اچھی لگتی ہیں کیا آپ نے کبھی ان سے اس بارے میں بات کی تو کپل کا کہنا تھا کہ  یہ سب پرانے طریقے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے انہیں خود ہی سمجھ جانا چاہئے کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں۔     

اس کے علاوہ کرن نے کپل سے  ان کی صلاحیت اور کامیڈی کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کہا کہ یہ سب چیزیں آپ کے اندر کہاں سے آئیں تو کپل کا کہنا تھا کہ کامیڈی کی صلاحیت ان کے اندر ان کے والدین سے آئی ہے ،ان کی والدہ بہت ہنس مکھ ہیں میں انہیں دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور جو کچھ سیکھا ان ہی سے سیکھا ہے۔