کپل شرما کی زندگی کے ان کہے راز
ممبئی:حال ہی میں والد کے عہدے پر فائز ہوئے بھارت کے مشہور ہدایت کار اور میز بان کرن جوہر نے اپنے مقبول پروگرام 'کافی ود کرن'میں بھارتی شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کو مدعو کیا تھا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی نونک جھونک اور مزاحیہ باتوں نے شائقین کو بیحد لطف اندوز کیا ،شو کے دوران کپل نے اپنی زندگی کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا یا ،ایک موقع پر کپل کا کہنا تھا کہ جب مجھے آپ کے شو میں شرکت کا دعوت نامہ آیا تو مجھے لگا کوئی میرے ساتھ مذاق کرہا ہے بھلا کرن جو ہر مجھے کیوں اپنے شو میں بلائیں گے۔
Here’s to all of them who said this episode wouldn’t go on air! Presenting @KapilSharmaK9! #KoffeeWithKapil pic.twitter.com/kWwL6wnDez
— Star World (@StarWorldIndia) March 5, 2017
کرن کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ کو دیپیکا پڈوکون اچھی لگتی ہیں کیا آپ نے کبھی ان سے اس بارے میں بات کی تو کپل کا کہنا تھا کہ یہ سب پرانے طریقے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے انہیں خود ہی سمجھ جانا چاہئے کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں۔
.@KapilSharmaK9 discusses his perennial crush on @deepikapadukone! #KoffeeWithKapil pic.twitter.com/3vDeppryzL — Star World (@StarWorldIndia) March 5, 2017
اس کے علاوہ کرن نے کپل سے ان کی صلاحیت اور کامیڈی کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کہا کہ یہ سب چیزیں آپ کے اندر کہاں سے آئیں تو کپل کا کہنا تھا کہ کامیڈی کی صلاحیت ان کے اندر ان کے والدین سے آئی ہے ،ان کی والدہ بہت ہنس مکھ ہیں میں انہیں دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور جو کچھ سیکھا ان ہی سے سیکھا ہے۔
.@KapilSharmaK9 opens up about the source of his immensely popular sense of humour! #KoffeeWithKapil pic.twitter.com/XZVWGjRjee
— Star World (@StarWorldIndia) March 5, 2017
Get ready for the funniest serving of Koffee yet, as @KapilSharmaK9 will be taking the couch this Sunday on #KoffeeWithKaran! pic.twitter.com/Hg8h2XXk0J
— Star World (@StarWorldIndia) February 27, 2017
Gear up for a rib-tickling serving of Koffee as @KapilSharmaK9 makes his debut on the couch! #KoffeeWithKaran pic.twitter.com/OfFrKcU4rX
— Star World (@StarWorldIndia) February 26, 2017
یہ بھی پڑھیئے:شاہ رخ کے ساتھ جو آج تک کوئی نہ کرسکا کپل نے کردکھایا

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔