نئے اور پرانے آئی پیڈ  میں کیا فرق ہے؟

شائع 22 مارچ 2017 12:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایپل نے ایک طویل عرصے کے وقفے کے بعد نیا آئی پیڈ لانچ کیا ہے جو قیمت میں انتہائی کم ہے۔ لیکن کارکردگی مین پچھلے آئی پیڈز جیسا ہی ہے۔ نئے آئی پیڈ 9.7 اور آئی پیڈ ائیر 2تقریباً ایک جیسے ہیں۔ دونوں کی باڈی المونئیم سے بنائی گئی ہے اور دونوں کے ہوم بٹن میں ٹچ آئی ڈی اسکینر موجود ہے۔ دونوں میں اسٹیریو اسپیکرز اور 3.5 ایم ایم ہیڈفون جیک لگائے گئے ہیں۔

نئے آئی پیڈ کے وائی فائی ماڈل کا وزن 469 گرام جبکہ موٹائی 7.5 ملی میٹر ہے۔ آئی پیڈ ائیر 2 کا وزن 437 گرام جبکہ موٹائی 6.1 ملی میٹر ہے۔

دونوں ماڈلز میں 9.7 انچ ریٹینا ڈسپلے2048x1536  کے ساتھ موجود ہے لیکن آئی پیڈ9.7 کا ڈسپلے زیادہ اچھا ہے۔

آئی پیڈ 9.7 میں  9Aچپ لگائی گئی ہے جو 2015 کے آئی فونز6 اور 6ایس  میں لگائی تھی، جبکہ آئی پیڈ ائیر 2 میں پرانی اورنسبتاً  سست رفتارA8X  استعمال کی گئی  ہے۔

دونوں آئی پیڈز میں ایم 8 موشن کو پروسیسر اور آئی او ایس 10  کا استعمال کیا گیا ہے۔

دونوں میں 8 میگا پکسل بیک کیمرا اور 1.2 میگا پکسل کیمرا نصب ہے۔

دونوں میں 32 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج ماڈلز کے آپشنز موجود ہیں۔

نیا آئی پیڈ 9.7 سلور، گولڈ، اور اسپیس گرے کلر میں موجود ہے۔

دونوں میں سب سے بڑا فرق قیمت کا ہے، نیا آئی پیڈ 9.7 329 ڈالرز میں دستیاب ہے جبکہ ائیر  2کی قیمت 629 ڈالرز ہے۔