Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2017 01:55pm

بڑھتا ہوا درجہ حرارت انسانوں کیلئے صدیوں پُرانا خطرہ لا رہا ہے

بڑھتا ہوا درجہ حرارت پُرانے وائرس کو واپس لا رہا ہے اور اس کیلئے ہمارے جسم تیار نہیں ہیں۔

یہ مہلک وائرس جن میں اینتھرکس، بوٹیولزم اور بُوبونک پلیگ شامل ہیں ہماری فوڈ چین میں داخل ہو رہے ہیں۔

کیوں کہ جیسے جیسے برف پگھل رہی ہے، برف میں صدیوں سے دفن مردار جانوروں کی باقیات سطح پر آرہی ہے۔

اینتھریکس وائرس کے پھوٹ پڑنے سے سال 2016 میں سائبیریا میں 100افراد اسپتال میں داخل ہوئے اور ایک 12 سالہ کی جان ضائع ہوئی۔

وائرس بارہ سنگا کے جمے ہوئے مردار میں موجود تھا جو گرمی بڑھنے کے سبب پُھوٹ پڑا۔

جیسے جیسے برف کی تہہ پگھلتی جا رہی ہے ، ماہرین ان مہلک بیماریوں کے ظاہر ہونے پر فکر مند ہیں۔

اور کیوں کہ کچھ وائرس لاکھوں سالوں سے جمے ہوئے تھے، ہمارا مدافعتی نظام ان کیلئے تیار نہیں ہے۔

Video Courtesy: Facebook Page: “ATTN:

 

Read Comments