Aaj Logo

شائع 31 مئ 2017 01:56pm

کراچی میں لوڈشیڈنگ، نیپرا کا نوٹس

کراچی : نیپرا نے کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ٹیم کے الیکٹرک کے دفاتر کا دورہ کرے گی۔

نیپرانےکراچی میں بجلی کی باربار لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا اورکےالیکٹرک کی کارکردگی کےحوالےسےاعلٰی سطح کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق نیپرا کی ٹٰیم کراچی میں صارفین سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔

بعدازاں ٹیم رپورٹ تیار کر کے اعلی حکام کو پیش کرے گی۔

Read Comments