Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2016 02:27pm

کراچی :مصروف بازار میں لگے ٹھیلے پریشانی کا سبب

کراچی :کراچی کے مصروف بازاروں میں سڑکوں پر کھڑے ٹھیلے اور فٹ پاتھوں پر لگے پتھارے نا صرف ٹریفک جام کا سبب بنتے ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی دشواری کا باعث ہیں ، بار بار وارننگ کے باوجود ٹھیلے نہ ہٹے تو ٹریفک افسران ایکشن میں آگئے ۔

کراچی میں نا پولیس سدھرتی ہے نا ہی عوام مانتے ہیں۔ سڑکوں پر لگے ٹھیلوں اور فٹ پاتھ پر سجے پتھاروں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ پولیس خود رشوت لے کر ٹھیلے اور پتھارے لگواتی ہے۔ٹھیلے والوں نے بار بار دی گئی وارننگ ہوا میں اڑا دی تو ٹریفک پولیس بھی ایکشن میں آگئی۔

افسران اہلکاروں کے ہمراہ صدر پہنچے اور ٹھیلوں پتھاروں پر دھاوا بول ڈالا۔شہر قائد کو اس حال تک پہنچانے میں پولیس اور شہری دونوں برابر کے زمہ دار ہیں ، شہر کو بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کو الزامات دینے کے نجائے مل کر کام کرنا ہوگا۔

Read Comments