Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2017 05:54am

وزیراعظم نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں شامل نہیں ہے،عابد شیر علی

اسلام آباد:وزیرمملکت پانی وبجلی اورمسلم لیگ نون کے رہنما ء عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں شامل نہیں ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے لیگی رہنماء عابد شیر علی نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، عدالت عمران خان کے الزامات کی بجائے انشاء اللہ سپریم کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے گی۔

انہوں نے  کہا کہ مخالفین کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں اور ہماری قیادت بالکل بے قصور ہے۔

Read Comments