Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2017 07:00am

چترال میں مسافر وین دریا میں گرگئی،14 افراد ڈوب گئے،8کو نکال لیا

چترال :چترال میں گرم چشمہ کے مقام پر مسافروین دریامیں گرنے سے 14افراد ڈوب گئے، 8افراد کو نکال لیا گیا۔

پولیس مطابق ،پیر کو آرکڑی سے چترال سٹی آنے والی مسافر گاڑی کو حادثہ گرم چشمہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جہاں گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر دریائے چترال میں  جاگری ،حادثے میں گاڑی میں سوار 14افراد دریا میں ڈوب گئے۔

امدادی ٹیموں اورمقامی لوگوں نے8افراد کو زخمی حالت میں نکال کرقریبی اسپتال منتقل کردیا۔

تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے جبکہ ڈوبنے والے باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments