Aaj Logo

شائع 07 اگست 2017 10:10am

نوازشریف شیربنیں اورنام لیں احتجاج کس کے خلاف کریں گے،بابر اعوان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء بابراعوان کاکہنا ہے کہ نوازشریف شیربنیں اورنام لیں کہ احتجاج کس کے خلاف کریں گے۔

 پیر کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں رہنما ء تحریک انصاف بابراعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت سے سابق وزرائے اعظم موجود ہیں لیکن پروٹوکول میں فرق ہے، مودی کے یارکودھکا لگا اورجی ٹی روڈ پرپہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ چند سو آدمی مری سے بارہ کہو تک اکٹھے ہوئے لیکن 7ہزاراہلکار لگائے گئے، اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار ہوں گے، نواز شریف کے مارچ سے ہر ضلع کو ایک ایک ارب کا نقصان ہوگا۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا، والیم 10کھلا تو مودی کے یاروں کوبڑا دھچکا لگے گا۔

Read Comments