Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 فروری 2018 07:46am

سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن کی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو نئی ہدایات جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نئی ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق،سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی نشانات نہیں ہوں گے،بیلٹ پیپرز پر صرف امیدواروں کے نام درج کئے جائیں گے۔

جبکہ 3مارچ کو سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے اراکین 11مارچ کو حلف لیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ،سینیٹ کے سبکدوش ہونےوالے 52اراکین کا الوداعی اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے میں ہوگاجوکہ رواں پارلیمانی سال کا آخری اجلاس بھی ہوگا۔

Read Comments