Aaj Logo

شائع 24 جون 2018 05:14pm

فٹبال ورلڈ کپ2018: انگلینڈ نے پاناما کو 1-6سے شکست دیدی

فٹبال ورلڈکپ میں گروپ جی سے انگلینڈ نے پاناما کو چھ ایک سے ہراکر ناک آؤٹ مرحلے میں قدم رکھ دیئے۔ انگلش کپتان ہیری کین نے حالیہ ورلڈکپ میں دوسری ہیٹ ٹرک اسکورکی۔

نزنی نووگریڈ میں انگلش ٹیم نے پاناما کےخلاف آغاز سے اٹیک کیا۔

پہلے ہاف میں پانچ گولز داغ دیئے۔اسٹونز اور ہیری کین نے دودو اور لنگرڈ نے ایک گول کیا۔

کھیل کے62ویں منٹ میں انگلش کپتان ہیری کین نے ہیٹ ٹرک گول اسکورکیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کے بعد رواں ایونٹ کی یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔

انگلینڈ نے چھ ایک سے ایونٹ میں دوسری فتح سمیٹی اورپاناما پتا بھی صاف کیا۔

گروپ جی سے انگلینڈ اور بیلجیئم نے راؤنڈ آف16میں جگہ بنالی ہے ۔

Read Comments