Aaj Logo

شائع 16 اگست 2018 05:47pm

ن لیگ اللہ کی پکڑ میں آگئی ، پرویز الہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ ن لیگ اللہ کی پکڑ میں آچکی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ن لیگ نے اپنے دورے حکومت میں اداروں کو تباہ کیا۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسپیکر کا انتخاب مکمل ہوچکا ہے،ن لیگ کے ساتھ جو کہ کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے۔

آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کیلئے پولنگ ہوئی تھی جس میں پی ٹٰی آئی کی جانب سے نامزدکردہ پرویز الہی نے کامیابی حاصل کی۔ جس کے بعد اب یہ انکا پہلا بیان ہے۔

Read Comments