Aaj Logo

شائع 17 اگست 2018 02:20pm

ملک بھر میں دھاندلی زدہ الیکشن کا شور ہے، شہباز

لیگی سربراہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دھاندلی زدہ الیکشن کا شور ہے، الیکشن کے بعد گلی محلے سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔

لیگی سربراہ شہباز شریف نے بھی ایوان سے اپنا خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن تھا جہاں تین دن تک نتائج سامنے نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروں کے نتائج دیر اور دیہاتوں کے نتائج جلدی آئے، دھاندلی کے سوال کا جواب لے کر رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دھاندلی زدہ الیکشن کا شور ہے، الیکشن کے بعد گلی محلے سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیشن اس حوالے سے رپورٹ تیس روز میں مرتب کرے۔ہمارے سوالوں کا جواب نہ ملا تو تحریک چلائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کیسا الیکشن تھا جہاں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد زیادہ تھی۔پوری قوم نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے۔

Read Comments