Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اگست 2018 10:10am

بلاضرورت گاڑیاں خریدنےوالوں کیخلاف ایکشن ہو گا،جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد:سرکاری افسران کی لگژری گاڑیوں پر ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بلا ضرورت گاڑیاں خریدنے والوں کیخلاف ایکشن ہو گا۔

بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے سرکاری افسران کی لگژری گاڑیوں پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ لگڑری گاڑیوں کی کیا پالیسی بنائی گئی، بظاہر گاڑیاں اب بھی پہلے کی طرح استعمال میں ہیں۔

حکام سندھ حکومت نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے نیلامی شروع کردی ہے،سندھ میں 10 سال پرانی گاڑیوں کی نیلامی ہو گی،سی ایم ہاؤس میں 18 لگژری گاڑیاں تھیں۔

 جبکہ سی ایم ہاؤس میں 10بلٹ پروف گاڑیا ں بھی ہیں،گورنر ہاؤس میں ایک بلٹ پروف، 7 لگژری گاڑیاں ہیں،32گاڑیاں مختلف اضلاع کے کمشنرز کے پاس ہوں گی،کمشنر ز وی آئی پیز کے دورے کیلئے گاڑیاں فراہم کریں گے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بلا ضرورت گاڑیاں خریدنے والوں کیخلاف ایکشن ہو گا،ایسا نہ ہو گاڑیوں کے پرزے نکل کر فروخت ہوں اوراربوں روپے کی گاڑیاں ضائع نہ ہو جائیں۔

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کی لگژری گاڑیوں پرازخودنوٹس کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Read Comments