Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2018 01:36pm

سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے، فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔حکومت تشدد سے بچنا چاہتی ہے، آخری وقت تک مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کریں گے۔

 وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک بھرمیں حالات کنٹرول میں ہیں، حکومت تشدد سے بچنا چاہتی ہے، آخری وقت تک مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کرے گی، سوشل میڈیا پرآپریشن کی افواہیں غلط ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی زندگی اورآزادی کی ضامن ہے، ریاست عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے گی، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، وفاقی وزیربرائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔

Read Comments