Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2018 03:56pm

سمیع الحق کا قتل ،جے یو آئی اور جے آئی کا اظہار افسوس

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے عالمی اثرات ہیں ۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ سمیع الحق کی موت کے اثرات افغانستان پر بھی پڑیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سمیع الحق کا قتل تفتیشی اداروں کا امتحان ہے آیا کہ وہ کیسے اس کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگاتے ہیں۔

اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کارکنان سے بھی پر امن رہنے کی اپیل کی۔

Read Comments