Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2018 05:57pm

حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب

حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ حکومت کی جانب سے مظاہرین کو تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی کروادی گئی ہے۔

معاہدے کے تحت تیس اکتوبر سے گرفتار افراد کو رہا کیا جائیگا۔ آسیہ کی رہائی کیخلاف بھی  اپیل دائر کی جائیگی اور س پر حکومت کی جانب سے کوئی اعتراض بھی نہیں اٹھایا جائیگا۔ حکومت کی جانب سے مظاہرین کو تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔

معاہدے کے تحت آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف اگر شہادتیں ہوئی تو اس پر قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظاہرے کے دوران اگر کسی کی دل آزادی ہوئی ہوتو  معذرت خواہ ہے۔

Read Comments