Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2018 01:18pm

امریکا: وسط مدتی انتخابات میں نسل پرستی کے واقعات

واشنگٹن : امریکا کے وسط مدتی انتخابات بھی نسل پرستی سے نہ بچ سکے۔۔ٹیکساس میں گوری جج نےسیاہ فام ووٹر پر غصہ کرتے ہوئے اسے کمرے سے باہر نکال دیا ۔واقعے کی  ویڈیو منظرعام پر آئی توخاتون جج کو مستعفی ہونا پڑا۔  

امریکی الیکشن میں نسل پرستی کا افسوسناک واقعہ ۔خاتون جج کی  ووٹر سے بد سلوکی، ٹیکساس کی کاؤنٹی انیکس میں سیاہ فام خاتون مقررہ کاؤنٹی میں اپنا ووٹ نہ ہونے پر پریشان ہوئی تو جج نے مدد کرنے کے بجائے چلانا شروع کردیا اور باہر نکلنے کا کہا۔

سیاہ فام خاتون نے بات کرنے کی کوشش کی تو جج نے ایک نہ سنی ۔خاتون سے بدتمیزی گوری جج کو بھاری پڑی۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو ہر طرف سے تنقید کا طوفان آگیا ۔ خاتون جج کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔

Read Comments